ادببلاگتراجمشاعری تراجم

آسمانی الوداع / مترجم : ڈاکٹر معین نظامی

فارسی سے اردو ترجمہ

آسمانی الوداع

احمد رضا احمدی، تہران
ترجمہ: معین نظامی

ایک دن آخر کار مَیں تمھیں
آسمانی الوداع کہوں گا
مَیں جانتا ہوں کہ ایک نہ ایک دن
تم مجھ سے پوچھو گے
کہ کیا الوداع کا بھی کوئی رنگ ہوتا ہے
اور وہ بھی آسمانی؟
مَیں تمھارے جواب میں
صرف آنکھیں موند لوں گا
مجھ پر اور تم پر
جو سال گزرا ہے
وہ صرف ۳۶۵ دنوں ہی کا تو نہیں تھا
جمعوں کو دو دن گننا چاہیے
کیلنڈر دھوپ میں رکھ دینے چاہئیں
کہ ان کے رنگ اڑ جائیں

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close