پاکستانیخبریںویڈیوز

انٹرنیٹ کے دوش پر جرمنی میں سجا ملی نغموں کا میلا

اس یوم آزادی پر ملی نغموں کے مقابلے کے ذریعے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا نوجوان نسل کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا اور ملی سروں سے آزادی کا لطف تازہ کرنا یقیناً اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ (پردیس میں دیس) کا قیمتی اثاثہ رہے گا۔

پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر جرمنی میں اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ اور ویب ٹی وی کی طرف سے آن لائن ملی نغمہ گائیکی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پرجوش مقابلے میں نہ صرف جرمنی بلکہ دنیا بھر سے پاکستانیوں نے وطن عزیز سے محبت کے اظہار کے لیے حصہ لیا۔
دو روزہ آن لائن ملی نغمہ گائیکی مقابلے کا فائنل 14 اگست کے پر مسرت دن پر ہوا۔ طے شدہ فارمیٹ کے مطابق پہلے راؤنڈ میں اپنی آ واز کا جادو جگانے اور وطن سے بے لوث محبت کے اظہار کے لیے ہر امیدوار کی ویڈیو کو URD نے اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔

Singing Competition Final Round and Awards

Singing Competition Final Round and Awards#independenceday #millinaghma

Posted by Urdu Radio Deutschland on Friday, August 14, 2020

دوسرے اور حتمی مرحلے کے لیے موصول ہونے والی انٹریز میں سے چھ امید واروں کا انتخاب کیا گیا۔ جبکہ شائقین کی پرزور فرمائش پر مزید تین امید واروں کو وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے مقابلے میں رہنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ لائیو مقابلے میں ججز کے فرائض پاکستان کے مشہور و معروف بینڈ دھول اور مغل فن بینڈ اور کوک سٹوڈیو کے پرفارمنر اور پنجاب یونیورسٹی کے استاددانیال رکھے نے ادا کیے۔
ججز نے نہ صرف مقابلے کے فاتح کو چننے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ تمام امیدواروں کو سروں سے دوستی کرنے کے کارآمد مشورے بھی فراہم کیے ۔اس موقع پر انھوں نے اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ کی اس کاوش کو خوب سراہا ۔
تقریب کے اختتام پر اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ کی صدارتی ٹیم کا کہنا تھا کہ اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ کا عزم ہے پردیس میں دیس ۔ وہ اپنے سمندر پار پاکستانیوں کو وطن سے دور ہوتے ہوئے بھی وطن سے جڑے رہنے اور اس آزاد مٹی سے اظہار محبت کا موقع فراہم کرتا رہے گا۔
اس یوم آزادی پر ملی نغموں کے مقابلے کے ذریعے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا نوجوان نسل کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا اور ملی سروں سے آزادی کا لطف تازہ کرنا یقیناً اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ (پردیس میں دیس) کا قیمتی اثاثہ رہے گا۔
واضح رہے اردو ریڈیو ڈوئچ لینڈ کا شمار جرمنی کے ان مخصوص رجسٹرڈ اداروں میں ہے جو پرائے دیس میں اردو زبان وثقافت اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

URD Singing Competition 2020 Nominations , Samina Zahid from PSA Fulda

Samina Zahid from PSA Fulda.اپنے پسندیدہ گائیک کو اگلے مرحلے میں دیکھنے کے لیئے ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔ سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے چھے گائیک اگلے مرحلے میں شامل کئے جائیں گے۔ کیا آپکے خیال میں اِس گائیک کو اگلے مرحلے میں جانا چاہئے؟

Posted by Urdu Radio Deutschland on Wednesday, August 12, 2020

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close