fbpx
خبریں

’اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نمبر گیم کی بنیاد پرہوگا‘

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نمبر گیم کی بنیاد پر ہوگا، پیپلزپارٹی مؤقف واضح ہے کہ اکتوبرمیں الیکشن ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نمبر گیم کی بنیاد پر ہوگا، پیپلزپارٹی مؤقف واضح ہے کہ اکتوبرمیں الیکشن ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کاحصہ نہیں ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی الیکشن سے متعلق مختلف رائے ہے۔

انھوں نے کہا کہ چاہتےہیں الیکشن آئینی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر ہوں، انتخابی اصلاحات سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے بات ہوئی ہے، ہماری کور کمیٹی فیصلےکرتی ہے، ہم اس کے فیصلوں کے طابع ہیں۔

پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم کے فیصلوں کے طابع نہیں ہے، پنجاب میں سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button