بین الاقوامیخبریں

برطانیہ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع

دنیا کے کئی ممالک نے برطانیہ کیلئے اپنی پروازیں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر معطل کردی تھیں۔ پاکستان نے ابتداء میں 29 جنوری تک پروازیں بند کی تھیں۔

پاکستان نے برطانیہ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔ کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر کئی ممالک نے برطانیہ سے فضائی سروس معطل کردی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی 4 جنوری 2021ء بڑھادی گئی ہے، 4 جنوری کے بعد آئندہ کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ دنیا کے کئی ممالک نے برطانیہ کیلئے اپنی پروازیں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر معطل کردی تھیں۔ پاکستان نے ابتداء میں 29 جنوری تک پروازیں بند کی تھیں۔

پابندی کا اطلاق برطانیہ سے آنیوالی ڈائریکٹر اور ان ڈائریکٹر پروازوں پر ہوگا۔ یہ پابندی برطانیہ سے سفر کرنیوالے ایسے تمام مسافروں جنہوں نے وہاں 10 روز قیام کیا ہو پر بھی عائد ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو برطانيہ سے وطن واپسی کی مشروط اجازت ہوگی۔ ایسے مسافروں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا اور منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ مسافروں کو پاکستان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ ہونے تک ایئرپورٹ یا کسی حکومتی مرکز میں رہنا ہوگا۔

ایسے مسافروں پر 7 دن کیلئے گھروں میں قرنطینہ لازمی ہوگا۔ پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 73 ہزار کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق اور 4 لاکھ 23 ہزار 892 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 9 ہزار 929 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close