بین الاقوامیخبریں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کا بھارت میں جینا دشوار

کسان یونین کے مظاہرین نے اس ہوٹل میں مظاہرہ کیا جہاں بی جے پی قائدین سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ منانے جمع ہوگئے تھے۔

بھارتی ریاست پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تقریب کے دوران احتجاج کرنے والے کسانوں نے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا جس کے باعث پولیس نے بی جے پی کے رہنماؤں کو ہوٹل کے پچھلے دروازے سے فرار کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان یونین کے مظاہرین نے اس ہوٹل میں مظاہرہ کیا جہاں بی جے پی قائدین سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ منانے جمع ہوگئے تھے۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ یہ ہوٹل ایک بی جے پی کارکن کی ملکیت ہے اور وہ ایک کمپنی کے بھی مالک ہیں جو مویشی اور مرغی کی خوراک کا بزنس کرتی ہے۔ کسانوں نے کہا کہ وہ اس کمپنی کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔

بھارتی کسان یونین کے نائب صدر کرپال سنگھ کی قیادت میں متعدد مظاہرین نے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا اور بی جے پی قائدین اور کارکنوں کا گھیراؤ کیا جو کاشت کاروں کا احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے بی جے پی وومن ونگ  کی ضلعی صدر بھارتی شرما سمیت بی جے پی کے متعدد کارکنوں کو بھی ہوٹل کے اندر جانے سے روک دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جو لوگ اندر داخل ہوئے تھے انہیں پولیس سیکیورٹی میں ہوٹل کے پچھلے دروازے سے ایک ایک کر کے باہر نکالنا پڑا تاکہ انہیں مظاہرین سے بچایا جا سکے۔ ان میں بی جے پی ضلعی اور مقامی عہدیدار شامل تھے۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close