بین الاقوامیخبریں

بھارتی فوج نے کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کردیا

حميد لون کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے۔ فٹ بالر جولائی 2020 سے لاپتہ تھے۔

بھارتی افواج نے معروف کشميری فٹ بالر عامر سراج سمیت 2 نوجوانوں کو جعلی مقابلے ميں شہيد کر ديا۔

عامر سراج کا تعلق ضلع بارہ مولہ کے سوپور ٹاؤن سے تھا۔ حريت رہنماء حميد لون کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے۔ فٹ بالر جولائی 2020 سے لاپتہ تھے۔

غلام محمد خان سوپوری نے سری نگر میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا ارتکاب کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ور فوجیں کشمیریوں کو دبانے کے لیے سفاکانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں جو 7 دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close