پاکستانیخبریں

دھند کےباعث لاہور ملتان موٹروے بندکردی گئی

ضلع غذر کے پہاڑی علاقوں ميں برف باری کے بعد گلگت چترال شاہراہ کو ٹريفک کے لیے بند کر ديا گيا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری اور پشاور موٹر وے برہان انٹر چینج بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے کے مطابق پنڈی بھٹیاں موٹر وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ پاکپتن اور گردو نواح میں حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں ميں شديد برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگيا۔ دنيا کے بلند ترين پولو گراؤنڈ شندور ميں ايک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ ضلع غذر کے پہاڑی علاقوں ميں برف باری کے بعد گلگت چترال شاہراہ کو ٹريفک کے لیے بند کر ديا گيا۔

برف باری سے علاقہ مکين کئی مشکلات کا شکار ہیں۔ سرد موسم ميں جلانے کے لیے لکڑی اور جانوروں کے لیے چارے کی بھی قلت ہوگئی ہے۔ مالم جبہ ميں بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد ٹھنڈ مزيد بڑھ گئی۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close