پاکستانیخبریں

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11692 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 915 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 209514 ہوگئی  ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3462 تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11692 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 915 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 209514 ہوگئی  ہے۔

وزیراعلی ہاؤس سے جاری بیان میں سید  مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مزید 22 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد3 ہزار  462 ہوگئی ہے جوکہ ا موت کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 11692 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 915 کیسز سامنے آئے  جوکہ موجودہ تشخیصی  شرح کا 7.8 فیصد ہے، اب تک 2288857 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 209429 کیسز کا پتہ چلا ہے  ان میں 89 فیصد یعنی ایک لاکھ 86 ہزار 353 (مریضوں) کی صحتیابی ہوئی  جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران705 مریض بھی شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 19614 مریض زیر علاج ہیں  ان میں سے 3462 گھروں میں، 16 آئسولیشن مراکز میں اور 783 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،696 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے  ان میں 73 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ 915 نئے کیسوں میں سے 772 افراد کا تعلق کراچی سے ہے  جن میں ضلع شرقی 342، ضلع وسطی 162، ضلع جنوبی 115، ضلع کورنگی 95، ضلع ملیر 37  اور ضلع غربی 21 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 39، قمبر 17، بدین 10، خیرپور، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد 9-9، گھوٹکی 8، سجاول 6، مٹیاری، عمرکوٹ اور ٹنڈو محمد خان 4-4، نوشہروفیروز، سکھر، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ 2-2، تھرپارکر اور شکار پور 1-1 کیسز ہیں۔  وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close