پاکستانیخبریں

سوموار سے کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی کا امکان،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

26 دسمبر سے ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوسکتا ہے، جو بعد ازاں ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی پنجاب کو متاثر کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر سے شہر قائد میں سردی کی نئی لہر چل سکتی ہے, جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک  کا کہنا ہے کہ  26 دسمبر سے ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوسکتا ہے، جو بعد ازاں ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی پنجاب کو متاثر کرسکتا ہے، مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں 28 دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور اس دوران غیر معمولی سائبیرین ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سابقہ مغربی سلسلے کی وجہ سے شہر کا کم سے کم پارہ سنگل ہند سے میں 8 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے جب کہ نئے سلسلے کے تحت بھی کم از کم درجہ حرارت کمی سے سنگل ہند سے تک گرسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک کا کم ترین درجہ حرارت 2013 میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سردی کی نئی لہر کے دوران یہ 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close