پاکستانیخبریں

سکیورٹی فورسز کا آواران میں سرچ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک ایک گرفتار

22 دسمبر کو بھی سکیورٹی فورسز نے آواران میں کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے علاقے سلک کور میں سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار شعیب شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار شعیب شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیاگیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

خیال رہے 22 دسمبر کو بھی سکیورٹی فورسز نے آواران میں کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے تھے۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close