پاکستانیخبریں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ 2جوان شہید،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے فائرنگ کے تبادلےمیں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے دو جوان 38سالہ لانس نائیک طارق اور 31سالہ سپاہی زروف شہید ہوگئے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی  میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close