پاکستانیخبریں

لاہورپہنچائے جانیوالے 5 دہشت گردشاہدرہ سے گرفتار

گرفتار دہشتگردوں میں ثمرقند ،عبدالرحمان ،وزیر گل ،عصت اللہ اورعمران شامل ہیں،دہشتگرددو ماہ پہلے افغان سے آئے تھے۔

بھارتی معاونت سے لاہور پہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردگرفتارکرلئے گئے۔ ان تمام گرفتار دہشتگردوں کاتعلق افغانستان سے ہے ۔نجی ٹی وی  کے مطابق بھارتی معاونت سے لاہورپہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردوں کوشاہدرہ سے گرفتارکرلیاگیا،ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد،اسلحہ،گولیاں اوربھارتی کرنسی برآمدہوئی،ملزمان نے سول سیکرٹریٹ اوردیگرحساس مقامات کونشانہ بناناتھا.ملزمان کے موبائل فونزسے حساس عمارتوں کی تصاویربھی برآمدہوئیں۔

ذرائع سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ تمام ملزمان کاتعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں ثمرقند ،عبدالرحمان ،وزیر گل ،عصت اللہ اورعمران شامل ہیں،دہشتگرددو ماہ پہلے افغان سے آئے تھے۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈر کور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیاتھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی راکا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا،دہشتگردوں کو فنڈ بھی را کے افسر نے فراہم کئے تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close