پاکستانیخبریں

ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث

وزیراعظم کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان، کامرس، پیٹرولیم، بحری امور اور داخلہ ڈیویژن کے سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک تھے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی چیف سیکریٹریز، ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اسمگل شدہ تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے، اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کے اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا جو کہ غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close