fbpx
خبریں

معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

راولپنڈی : پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئیر اور معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 برس تھی، مرحوم نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں نشر ہونے والے ڈرامہ دیواریں سے کیا۔

انہوں نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں پیش کیے جانے پروگراموں میں اہم کردارادا کیے،
نثار قادری اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹی ٹیوٹ تھے۔

نثار قادری کو 2016 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح راولپندی میں ادا کی جائیگی۔

یاد رہے کہ نثار قادری کے پی ٹی وی سے نشر ہونے والے تقریباً ہر ڈرامے کو و ملک بھر میں مقبولیت ملی تاہم ایک ڈرامہ سیریل ’’ایک حقیقت ایک افسانہ‘‘ میں ان کے تکیہِ کلام “ماچس ہوگی آپ کے پاس؟” کو جیسی آفاقی شہرت ملی وہ کسی دوسرے اداکار کے بولے ہوئے کسی جملے کو اب تک نہیں مل سکی۔

نثار قادری کے دیگر ڈراموں میں خواہشیں، آتش، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، اضطراب، انگار وادی، نجات، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button