پاکستانیخبریں

وزیراعظم آج چکوال میں15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق اعوان

تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نیا پاکستان،وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بیڈز کے ہسپتال، یونیورسٹی آف چکوال اور ناردرن بائی پاس سمیت 15ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے! ۔

ان کاکہنا ہے کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close