fbpx
خبریں

اریج محی الدین اور زارا حیات کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین اور زارا حیات خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریج محی الدین نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اداکارہ زارا حیات خان کے ساتھ جملے پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زارا حیات کہتی ہیں کہ ’دھیرے بولنا وہ جو لڑکی ہے ناں۔‘ اریج محی الدین چیخ کر بولتی ہیں کہ ’وہ والی لڑکی۔‘

زارا پھر ان سے کہتی ہیں کہ ’دھیرے بول اس کی ایکس (سابقہ) ہے۔‘ اریج پھر زور سے کہتی ہیں کہ ’کس کی ایکس ہے؟۔‘

اداکارہ زارا حیات، اریج کے چیخ کر بولنے پر سر پکڑ لیتی ہیں۔‘

اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم سب کا ایک دوست ایسا ہوتا ہے جو کبھی خاموشی سے بات نہیں کرتا، وہ سرگوشی نہیں کرسکتا لگتا ہے میں بھی ہمیشہ ایسی ہی رہی ہوں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اریج سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اریج اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر شامل تھے۔

بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین نے ’بینا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button