پاکستانیخبریں

پاکستانی ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان

پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔

پاکستانی ائیرپورٹس پر اب پاسپورٹ دکھانا پڑے گا ناہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی۔ ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔ ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو بورڈنگ پاس کی لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا بلکہ وہ خود ای گیٹ کے ذریعے اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سےگزرتے ہیں۔ دوسری جانب سال نو کے آغاز پرپاکستانی ویزا مکمل طورپرآن لائن کر دیا گیا اور ویزے کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close
Close