خبریںشوبز

سشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے پر بالی ووڈ کی 8 ہستیوں کے خلاف مقدمہ درج

گزشتہ دنوں خود کشی کے نتیجے میں جان کی بازی ہار دینے والے سشانت سنگھ کی موت کے بعد ایک شخص نے کرن جوہر، سلمان خان اوار سنجے لیلا بھنسالی سمیت 8 افراد پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔

ہندستانی میڈیا کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی ایک ایڈووکیٹ نے ان 8 شخصیات کے خلاف دفع 308،109،504 اور506 کے تحت مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان شخصیات نے ایک سازش کے تحت سشانت سنگھ کو خود کشی پر مجبور کیا، اور یہ خود کشی ایک قتل ہے۔

سدھیر کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس مقدمے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ سشانت کو 7 فلموں سے نکالا گیا، اور ان کی چند فلموں کو ریلیز ہونے سے روکا گیا، ان کیلئے ایسی صورتحال پیدا کردی گئی کہ وہ کوئی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے اپنی جان لے لی۔

سدھیر اوجھا نے اس مقدمے میں سلمان خان، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی اور ایکتا کپور سمیت بالی ووڈ کی8 مشہور شخصیات پر الزامات عائد کیے ہیں اور ان پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس مقدمے کے جواب میں ہدایتکار ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ سشانت کو فلم میں کاسٹ نہ کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا شکریہ حالانہ سشانت کو انڈسٹر ی میں لانچ میں نے کیا تھا، میں ایسے خیالات پھیلانے والوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، اس میں کوئی سچائی بھی نہیں ہے، خدارا سشانت کے گھر والوں کو سکون سے سوگ منانے دیں، سچ سامنے ضرور آئے گا۔

واضح رہے کہ فلموں میں آنے سے پہلے سشانت سنگھ بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے تھے انہیں پہلی بار کسی ڈرامے میں اداکاری کا موقع دینے والی ہدایت کار ایکتا کپور تھیں جنہوں نے 2008 میں سشانت کوڈرامہ سیریل کس دیش میں ہے میرا دل میں کاسٹ کیا تھا۔

تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close