اردو سیکھیںاردو گرائمر

اردو زبان کے قواعدکی تعریف

ہر زبان کو صحیح طور پر سیکھنے،لکھنے اور سمجھنے کے لئے کچھ قاعدے اور اصول ہوتے ہیں ،ان قاعدوں اور اصولوں کو گرامر یا قواعد کہا جاتا ہے.قواعد دراصل لسانیات کی ایک شاخ ہے اور اس کے مطالعے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی زبان پر مکمل عبور اور دسترس حاصل ہو.

اردو قوعد کے حصے

اردو قواعد کے دو حصے ہیں.

(۱) صرف (۲) نحو

صرف

صرف کے لفظی اور لغوی معنی “پھیر“ کے ہیں. مگر قواعد کی زبان میں “صرف“ اس علم کو کہتے ہیں جس میں لفظوں کی تبدیلی کا ذکر کیا جاتا ہے اور طرح طرح کے کلمات اور لفظ بنانے پر بحث کی جاتی ہے جس سے لفظوں کی پہچان ہوتی ہے کہ آیا لفظ مزکر ہے یا مونث، واحد ہے یا جمع، اسم ہے یا فعل.
مختصر،یہ کہ” صرف“ میں صرف لفظ اور کلمے پر بحث کی جاتی ہے.

نحو

نحو کے لفظی معنی “ڈھنگ“ ، “طریقہ“ اور “راستے” کے ہیں، قواعد کی اصطلاح میں “نحو” اس علم کا نام ہے جس میں کلام کو جوڑنے ،توڑنے ،الگ الگ کرنے اور کلمات کے درمیان باہمی تعلق کا پتہ چلتا ہے. نحو میں عبارتیں،جملے اور مرکب پر بحث کی جاتی ہے. یہی وجہ ہے کہ نحو کا موضوع “کلام” ہے.

نوٹ :
صرف اور نحو کا مفصل ذکر آگے آجائے گا.

تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close