اردو سیکھیںاردو گرائمر

حروفِ تہجی

حروفِ تہجی کو “حروفِ ہجا” بھی کہتے ہیں.ہجا کا مطلب ہے “حروف کو اعراب سے ظاہر کرنا” یعنی حروف کی آواز اور ان کی حرکات و سکنات. حروف سے مراد یہ کہ کسی انسانی یا غیر انسانی آواز کو تحریری شکل میں لانا. حروف سے الفاظ بنتے ہیں اور الفاظ وہ، جسے ہم اپنے منہ سے ادا کرتے ہیں اور اپنےخیالات و تآثرات کو ظاہر کرنے کے لئے الفاظ استعمال کرتے ہیں،جس سے زبان وجود میں آتی ہے.

زبان کیا ہے؟

زبان اظہار کا وسیلہ ہے جس سے انسان اپنے خیالات اور احسات کا اظہار کرتے ہیں. زبان ایک ایسا نظام ہے جس میں آوازوں کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اور ایک دوسرے سے علم اور معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے.

اردو حروفِ تہجی

اردو حروفِ تہجی کل ۵۳ ہیں بشمول ۱۵ ہندی حروفِ ھائیہ (ہائے دو چشمی ھ)

( آ ) ( ا ) ( ب بھ) ( پ پھ) ( ت تھ) ( ٹ ٹھ) ( ث)

( ج جھ) ( چ چھ ) ( ح ) ( خ ) (د دھ) ( ڈ ڈھ)

( ذ ) ( ر رھ ) ( ڑ ڑھ) ( ز ) ( ژ ) ( س )

(ش) ( ص) ( ض ) ( ط) ( ظ) ( ع) ( غ) ( ف)

( ق ) ( ک کھ) ( گ گھ) ( ل لھ) ( م مھ )

( ن نھ) ( و) ( ہ) (ء) ( ے) ( ی )

تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close