اردو سیکھیںاردو گرائمر

کلمہ کی اقسام

کلمہ کے تین اقسام ہیں. اسم، فعل اور حرف

اسم

اسم: کسی چیز، جگہ، شخص، کیفیت یا حالت کے نام کو “اسم“ کہتے ہیں . مثلًا:
اسرار، گاڑی، میز، اسلام آباد، محبت، بیماری وغیرہ. یہ سب اسماء ہیں.

فعل

فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا ہونا،کرنا یا سہنا زمانے کے مطابق ہوجائے. مثلًا:

(۱)علی نے کھانا کھایا (۲) اجمل گاتا ہے (۳) سمبل روتی ہے

درجہ بالا مثالوں میں “کھایا ، “گاتا ہے“ اور “روتی ہے ” فعل کی مثالیں ہیں.

حرف

حرف وہ کلمہ ہے جو نہ اسم ہے نہ فعل، مگر اسم اور فعل کے ساتھ مل کر معنی اور مفہوم ادا کرتا ہے. حرف کا کوئی معنی نہیں ہوتا صرف یہ لفظوں کے درمیان ربط اور تعلق کے لئے آتا ہے. مثلًا:

(۱)سجاد نے اخبار پڑھا (۲) بلال چھت پر سوتا ہے ( ۳) وہ گھر میں ہے.
ان مثالوں میں ” نے“ ، ” پر“ اور ” میں“ حروف ہیں.
اس طرح سے، پر، میں، نے، تک، کا، کی، کے وغیرہ حروف ہیں.

تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close