پاکستانیخبریں

قاضی فائز عیسٰی کیس فیصلہ، نیا موڑ

پاکستان بار کونسل کا نظر ثانی اپیل میں جانے کا فیصلہ

فائز عیسٰی کیس، اہم فیصلہ، حکومت نہیں ، پاکستان بار کونسل  نظر ثانی اپیل دائر کریں گے

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فل بنچ کے سامنے اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ریفرنس کالعدم قرار دیا تھا مگر مختصر تحریری فیصلے میں جائیداد کا معاملہ ایف بی آر کو بھیج دیا تھا.
فیصلے پر حکومت نے اعتماد کا اظہار کیا تھا اور نظر ثانی دائر نہ کرتے ہوئے ایف بی آر کی کاروائی کرنے کا اعلان کیا.
دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے ریفرنس کالعدم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے عدلیہ کی آزادی سے تعبیر کیا مگر بیوی اور بچوں کی جائیداد کے معاملے کو ایف بی آر میں بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے. انکا موقف ہے کہ ایف بی آر سے منصفانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی امید نہیں اور ایف بی آر کے حوالے سے قاضی فائز عیسٰی بھی اعتراض کرچکے ہیں اس لیے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس نقطے پر نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close