پاکستانیخبریں

شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی، عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر کاروائی پر حکم امتناعی واپس لے لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس پر حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے تمام اداروں کو چینی رپورٹ پر کارروائی کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کی چینی رپورٹ پر کاروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

دو صفحات پر مشتمل فیصلہ میں جاری کیا گیا ہے کہ درخواستگزار سمیت کوئی بھی فریق ہو اس کا فیئر ٹرائل کا حق متاثر نہیں ہونا چاہیے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کا نیب کوکیس بھیجنا درست ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھٹی کے دن چارگھنٹے تک دلائل سنے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے کے مطابق انکوائری کمیشن کی تشکیل درست تھی، اسلام آباد:قیمت کا تعین کرنا ہمارا نہیں ایگزیکٹوکا اختیارہے۔ وفاقی وزراء فیصلے پر بیان بازی نہیں کرینگے۔

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close