پاکستانیخبریں

فواد چودھری نے سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کردی

صوبائی بجٹ میں صوبائی فنانس ایوارڈ کا ذکر نہیں ہونا آرٹیکل 140 A کی خلاف ورزی ہے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں صوبائی فنانس ایوارڈ کا ذکر نہ ہونے پر سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کردی صوبائی فنانس ایوارڈ میں صوبوں کی آمدنی اضلاع میں تقسیم کی جاتی ہے. فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ‏تمام صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں صوبائی فنانس ایوارڈ کا نام ونشان نہیں، سپریم کورٹ کو Article 140-A کی خلاف ورزی کو دیکھنا چاہئے، جس طرح صوبوں کو وفاق سے وسائل تقسیم ہوتے ہیں، جب تک صوبائی وسائل کی اضلاع میں منصفانہ تقسیم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکتا، انکا مزید کہنا تھا ‏وزرائے اعلیٰ کی صوابدید پر اربوں روپے کے فنڈز اور بلاک allocations نہ صرف وفاقی حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل A-140 کی سنگین خلاف ورزی ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلاف کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے اور یہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہو گی

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close