
نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشاہ نے بتایا کہ کورونا سے پہلے ہی 55 لاکھ مزدور بے روزگار ہوچکے تھے۔ اب اندازے کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں غربت کی شرح 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ یعنی ملک کی آدھی آبادی غریب ہوچکی ہے۔ یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں تین ماہ سے کئی فیکٹریاں بند ہیں جبکہ کئی کاروبار جن سے لاکھوں افراد منسلک ہیں انکو کورونا کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے.
تبصرے