پاکستانیخبریں

علامہ طالب جوہری ہم سے بچھڑ گئے

طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے

معروف ذاکر اور عالم دین علامہ طالب جوہری طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

خاندانی زرائع کے مطابق مرحوم کئی روز سے نجی اسپتال مجم زیر علاج تھے، انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کی میت تہجیز و تکفین کیلئے انچولی امام بارگاہ منتقل کردی گئی۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1938 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے،  علامہ طالب جوہری شاعر، ذاکر، مورخ اور فلسفی تھے۔ انھوں نے قرآن کی تفیسر سمیت شاعری اور مذہب پر کتابیں بھی تحریر کی تھیں۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے

وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر علی زیدی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close