fbpx
خبریں

اسپتال کی کینٹین کے کھانے میں چوہے کا سر نکل آیا

چین میں اسپتال میں کینٹین کے کھانے میں چوہے کا سر نکال لیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک ماہ میں دوسری بار اسپتال کی کینٹٰن کے کھانے میں چوہے کا سر نکلا جس سے ملک میں خوراک کے تحفظ پر آن لائن تنقید اور بحث چھڑ گئی۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شیوشان کاؤنٹی کے ایک روایتی چینی میڈیسن اسپتال کی کینٹین میں لنچ باکس میں چوہے کا سر ملا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ اس کی کینٹین میں کیٹرنگ سرکاری بولیوں کے ذریعے تیسرے فریق کو آؤٹ سورس کی جاتی ہے اور اس قسم کا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بتایا کہ قبل ازیں یکم جون کو، نانچانگ کے جیانگسی انڈسٹری پولی ٹیکنک کالج کے ایک طالب علم نے کالج کینٹین میں چاولوں میں دانت، آنکھوں اور ناک کے ساتھ ایک چیز کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button