خبریںسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کی چینی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شمولیت

پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل ہونے والا پہلا  ملک بن گیا، بی ڈی ایس سہولیات کا استعمال  سیکیورٹی ، نقل و حمل ، زراعت ، آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کے لئے ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین ایرو اسپیس اور ہوا بازی میں تعاون  پر باہمی مشاورت جاری ہے ، چائینہ سیٹلائٹ نیویگیشن آفس (سی ایس این او) کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیویگیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔
ترجمان نے کہا پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ چین کا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)کا استعمال کیا ہے۔۔
واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے ، جس نے بی ڈی ایس پر باضابطہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔

تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close