پاکستانیخبریں

جسٹس فائز عیسٰی کو قتل کی دھمکی ، بیوی نے مقدمہ درج کروا دیا

میرے والد بیمار ہیں اس حالت میں اپنے شوہر کو گنوانا نہیں چاہتی ۔ سرینا عیسٰی فائز


سپریم کورٹ کے معزز جج قاضی فائز عیسٰی کی بیوی سرینا عیسٰی سے منسوب ایک درخواست سیکرٹریٹ پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں جمع کروائی گئی ہے جس میں قاضی فائز عیسٰی کی بیوی سرینا عیسٰی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے ایک ویڈیو میں ایک شخص مبینہ طور پر میرے شوہر کو گولی مارنے کا کہہ رہا ہے ۔سرینا فائز عیسٰی نے اپنی درخواست میں وحید ڈوگر اور شہزاد اکبر کا ذکر بھی کیا ہے جب کہ ان کی درخواست میں حساس ایجنسی کے سربراہ کا بھی ذکر ہے ۔ ساتھ ہی سرینا عیسٰی کا کہنا ہے کہ ان کے والد شدید علیل ہیں اس حالت میں وہ اپنے شوہر کو کھونا نہیں چاہتیں ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شیعہ عالم کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص حکومت سے چینی نظام لانے کی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جو  بھی غبن کرتے پکڑا جائے اسے فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کردینا چاہیے ۔ یہ بات کرکے وہ عالم قاضی فائز عیسٰی ، نوازشریف اور آصف علی زرداری کا نام لیتا ہے ۔ مسز فائز عیسٰی نے اس ویڈیو کی بنیاد پر قتل کی دھمکی ملنے کی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروائی ہے ۔

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close