پاکستانیخبریں

اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی

شرح سود میں کمی معاشی ترقی اور روزگار کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی جس سے شرح سود آٹھ فیصد سے کم ہو کر سات فیصد ہوگی
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے دو ماہ میں دو بار شرح سود میں کمی کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں مہنگائی کی رفتار میں کمی کا بھی ذکر کیا ہے رپورٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور نیا ٹیکس نہیں لگانے کے فیصلے کو بھی مہنگائی پر قابو پانے سے تعبیر کیا گیا ہے
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق قرضوں کی واپسی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں تاہم ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے رواں ہفتے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم وصول ہوئی جبکہ مزید پچاس کروڑ ڈالر ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے ملنے کی امید ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے وسط سے لے کر اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جا چکی ہے ماہرین کے مطابق یہ اقدامات ملک میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close