پاکستانیخبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قتل دھمکی، چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا

وائرل ویڈیو میں ججوں کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کا معاملہ


چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کے معاملہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے، کل بروز جمعے  کو کیس کی سماعت ہوگی۔

تفصیل کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دی گئی مبینہ  دھمکیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ یہ نوٹس ذاکر  آغا افتخار مرزا کی انٹرنیٹ پر وائرل  ویڈیو کے حوالے سے لیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ذاکر  آغا افتخار مرزا نے  سپریم کورٹ  کے ججز کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو کی تھی۔ اور مذکورہ ویڈیو ہی میں قاضی فقئز عیسٰٰی کے حوالے سے متنازعہ گفتگو تھی جس کی بنیاد پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے کل درخواست دی تھی۔

دوسری جانب  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی مبینہ  دھمکیاں ملنے کے معاملے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔

پولیس کے موقف کے مطابق قتل کی یہ دھمکی انٹرنیٹ کے ذریعے ویڈیو میں دی گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق معاملات پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، متعلقہ فورم ایف آئی اے ہے، اس لیے درخواست اسے بھجوائی گئی ہے۔

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close