پاکستانیخبریں

غیر ملکی ائیرلائنز میں پاکستانی ملازمین مشکوک

وزارت ہوابازی کی جاری کردہ فہرست کی بنیاز پر کاروائی

مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنزکی جانب سے کارروائیاں وزارت ہوابازی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کو بنیاد بناکرکی گئی ہیں۔

کویت ایئرویزنے 7 پاکستانی پائلٹس اور56 انجینئرزکو گراؤنڈ کردیا، قطر، اومان ایئراور ویتنام ایئرمیں موجود پاکستانی پائلٹس، انجئنیرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف کی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں۔ فہرست میں موجود ناموں کوپاکستانی اتھارٹیزکی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طورپرگراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن فہرستوں کے مطابق پی آئی اے، سرین اورایئربلو کے اوسطاً ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کی جاری فہرست میں متعدد غلطیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close