بین الاقوامیخبریں

امریکی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ نکل گئے

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اپنے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے مقدمے میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے.

عرب میڈیا کے زرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ بھی کیا ہے.

ایرانی آفیشل کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سمیت 30 دوسرے امریکی اہلکار جو جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے میں ملوث ہیں کے خلاف دھشت گردی اور قتل کی دفعات پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور وارنٹ جاری کیے گئے ہیں.

دوسری جانب سے ایرانی درخواست پر انٹرپول کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا.

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں عراق میں امریکی ڈرون حملے  میں ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے جنرل قاسم سلیمانی جانبحق ہوگئے تھے.

 

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close