بین الاقوامیخبریں

انڈیا نے ٹک ٹاک سمیت 59 چائینز ایپس بند کر دیں

سیکیورٹی خدشات کے تحت انڈیا نے ٹک ٹاک بین کر دی

نئی دہلی: بھارت نے پیر کو 59 چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی .  جس میں مقبول ترین  ٹک ٹاک اور وی چیٹ بھی شامل ہیں۔

قومی سلامتی اور رازداری کے خدشات کے تحت انڈیا نے چین کے ساتھ ہونے والے حالیہ سرحدی تصادم کے بعد اس کا فیصلہ کیا ۔ حس کے نتیجہ میں 20 بھارتی فوجی  ہلاک  ہو گئے تھے.

وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ “وہ ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف وہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں . بھارت کے دفاع ، ریاست کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کے لیے یہ فیصلہ  کیا گیا  ہے. ”

وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی بے ، انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 69 اے کے تحت دھمکیوں  کے بعد 59 ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات روی شنکر پرساد نے کہا کہ یہ قدم “حفاظت ، سلامتی ، دفاع ، خودمختاری اور ہندوستان کی سالمیت” کے لئے اٹھایا گیا ہے

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close