بلاگ

جج ارشد ملک کی برطرفی، ہر پہلو پر ایک نظر / فرحان منہاج

کیا ن لیگ ارشد ملک کی برطرفی پر مٹھائی کھالے؟

جج ارشد ملک برطرفی؟ ابھی تو شروعات ہے

ارشد ملک کی برطرفی کی مٹھائی کی مٹھاس فائز عیسٰی کے مقدمے کے فیصلے جیسی ہوسکتی ہے کیونکہ اس پورے اسکینڈل میں تین افراد ملوث ہیں ایک جج ارشد ملک جو ویڈیو میں موجود ہیں جن کے بیان حلفی میں ن لیگ کی جانب سے بلیک میلنگ کا الزام نوازشریف اور حسین نواز سے ملاقاتوں کا.ذکر ہے. ارشد ملک کا توبرطرفی کا فیصلہ ہوگیا

دوسرا قتل کے مقدمات میں نامزد ملزم اور مفرور ناصر ملک ہے جو کہ نوازشریف کا دوست جج ارشد ملک کا پرانا شناسا ہے. جو مریم نواز کی پریس کانفرنس میں دیکھائی گئی ویڈیو کا مرکزی کردار، اور جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں نوازشریف کی طرف سے دباؤ ڈالنے کا بھی مرکزی کردار ہے اسکا فیصلہ ہونا ہے.

تیسرا مریم نواز جنہوں نے جج کی ویڈیو دیکھائی جس میں انکا دعوٰی تھا کہ جج پر پریشر تھا تو انہوں نے نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیا. اس ویڈیو کو لیکر عدالت پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے اسکا فیصلہ ابھی ہونا ہے.

ان تینوں پر نظر ڈالنے کے بعد یہ بھی یاد رکھیں کہ جج ارشد ملک کو تعینات شاہد خاقان عباسی نے کیا. نوازشریف کے مقدمات احتساب عدالت کے جج بشیر صاحب سن رہے تھے تو ن لیگ نے درخواست دے کر مقدمات جج ارشد ملک کی طرف منتقل کروائے.تھے

یہ بھی یاد رکھیں جج ارشد ملک نے نوازشریف کو ایک مقدمے میں بری اور ایک میں سزا سنائی تھی.

آج کی برطرفی کو بھی اگر آپ نے سمجھنا ہے تو اسطرح سمجھیں کہ جج صاحب کا بیان حلفی کہ نوازشریف کے رفقا ان سے ملے انکو رشوت دینے کی پیشکش کرتے رہے حسین نواز ملے نوازشریف سے ملاقات ہوئی انکی پرانی ویڈیو دیکھا کر انکو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی بھی مس کنڈیکٹ ہے کہ اتنا کچھ ہوتا رہا انہوں نے کسی کو نہیں بتایا.
دوسرا مریم نواز کی پریس کانفرنس میں دیکھائی جانے والی ویڈیو بھی مس کنڈیکٹ میں شمار ہوتی ہے.

جاتے جاتے یہ بھی نوٹ کرلیں کہ جج ارشد ملک کے پاس دو.مقدمات تھے ایک مقدمے میں جج صاحب نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی اور دوسرے مقدمے میں بری کیا تھا. ایک فیصلے کے خلاف نوازشریف اسلام آباد ہائی کورٹ میں گئے ہوئے ہیں اور.دوسرے کے خلاف نیب عدالت میں گئی ہوئی ہے.

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close