تراجمشاعری تراجمنظم

آنسو / ترجمانی : احمد تراث


شاعر: ابو الطیب متنبی
ترجمانی: احمد تراث

آنکھ کے آنسو
قطع تعلق کر جانے والوں کی یاد میں
جاری ہوں گے
تو اپنے ہی مالک سے
دھوکا دہی کے مرتکب ہوں گے

اگر سخاوت
احسان جتلانے سے خالی نہ ہو
تو نیک نامی بھی حاصل نہیں ہوتی
اور مال بھی باقی نہیں رہتا

انسانی طبیعت میں
کچھ ایسے اخلاق ہوتے ہیں
جو کسی بھی جوان کے بارے میں بتاتے ہیں
کہ وہ واقعی سخا پیشہ ہے
یا ریاکار ہے

اے دل
اپنا اشتیاق کم کر
کیونکہ میں دیکھتا ہوں
کہ تو اس شخص سے بھی
خالص محبت رکھتا ہے
جو اس کی جزا تک نہیں دیتا

میں ایسا مانوس طبع پیدا ہوا ہوں
کہ اگر میں نے (بڑھاپے سے)
جوانی کی طرف کوچ کیا
تو بڑھاپے سے بھی غم زدہ دل کے ساتھ
روتے ہوئے جدا ہوں گا

تبصرے

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close