fbpx
خبریں

’طالبات کے تحفظ کیلیے ہر یونیورسٹی مین ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا‘

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے کی جامعات میں ہراسگی واقعات کے سدباب کے لیے کمیٹی اور ہر یونیورسٹی میں ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی جامعات میں ہراسگی کے واقعات کے سدباب کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی جب کہ ہر جامعہ میں طالبات کے تحفظ کے لیے خاتون پروفیسر کی سربراہی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ والدین کیلیے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچیوں کے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ صوبائی اور یونیورسٹی سطح پر ہراسمنٹ سیل 2 دن میں کام شروع کر دیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں کچھ حقیقت ہے اور کچھ مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سمیت اداروں کی رپورٹس آچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے عدالت کو جج نامزد کرنے کی درخواست بھی دی ہے اور امید ہے کہ امید ہے نامزدگی کے 15 دن کے اندر رپورٹ سامنے آ جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حتمی تصور کی جائے گی، جو بھی ملوث ہوا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کو ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کو شکایت ہو سکتی ہے جس کے لیے پیشگی معذرت کرتا ہوں لیکن ہم کسی سیاسی پارٹی کو خوش کرنے نہیں آئے۔ جو الیکشن کمیشن کہے گا وہ ہی کریں گے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button