fbpx
خبریں

گھر پر مذیدار’’اورنج جیم‘‘ بنانے کا آسان طریقہ

اب آپ اپنے گھر میں اورنج کا عمدہ اور لذت سے بھر پور نفیس ترین جیم تیار کرسکتی ہیں، جس کیلئے کسی لمبی چوڑی تیاری کی ضرورت نہیں۔

موسم سرما میں نارنگی بازاروں میں باآسانی اور مناسب قیمت پر دستیاب ہے، نارنگیاں وٹامن سی سے بھرپور ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نارنگی کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جس کے رس کو نہ صرف کئی طرح پکوانوں اور سلاد میں استعمال کیاجاتا ہے بلکہ اس کا چھلکا بھی جلد کی حفاظت میں کسی نعمت سے کم نہیں۔

اس کے چھلکوں سے کشید کیا جانے والے عرق سے وٹامن سی سیرم تیار کیا جاتا ہے جو جلد کے تمام مسائل کا بہتر حل پیش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے رس سے لے کر اس کے چھلکے تک سب کچھ ہی بے مثال ہے۔

اس پھل سے تیار کیے جانے والا جیم صحت بخش ہونے کے ساتھ بے حد مزیدار بھی ہوتا ہے آج ہم آپ کیلئے نارنگی سے نہایت آسان جیم بنانے کا طریقہ پیش کررہے ہیں۔

اس جیم کو تیار کرنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 8 عدد نارنگیاں اور 400 گرام چینی شامل ہیں۔

ترکیب

سب سے پہلے 6 نارگیوں کی رس نکال لیں اب ایک پین میں یہ رس شامل کریں اور چینی بھی شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں جب یہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں بقیہ دو نارنگیوں کو چھیل کر بیج نکال لیں۔

اب اس کو گودا چھوٹا چھوٹا کر کے جیم میں شامل کریں کچھ دیر پکانے کے بعد ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پھر اسے کسی جار میں محفوظ کر لیں لیجئے مزیدار جیم تیار ہے ناشتے میں بریڈ پر لگا کھائیں اور سرد موسم میں ناشتے کا لطف اٹھائیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button