fbpx
خبریں

’میں زندگی کا ساتھ۔۔۔۔۔۔‘ نازش جہانگیر کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیڑھیوں پر چلتے ہوئے پرانے گانے سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نازش نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا۔‘

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسلام آباد اور ونٹر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button