fbpx
خبریں

سعودی حکومت دنیا کے تمام ممالک پر بازی لے گئی –

کسی بھی ملک کے حکمرانوں کی کامیابی و ناکامی کا انحصار اس کے عوام کی خوشحالی اور حکومت پر اعتماد پر ہوتا ہے جس میں سعودی عرب نے تمام ممالک پر سبقت حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ اسے مملکت کے عوام کی طرف سے بھرپور اعتماد حاصل ہے، اس اعتبار سے مملکت کی حکومت دنیا بھرمیں پہلے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب “ٹرسٹ رپورٹ 2024” انڈیکس میں سرفہرست ہے جس نے 86 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب کی حکومت کے عوامی اعتماد میں مزیدا ضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال سعودی عرب کی حکومت کو 85 فی صد عوام کی حمایت حاصل تھی۔

عوامی اعتماد کے لحاظ سے سعودی عرب کے بعد چین دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کی 85 فی صد آبادی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

اس فہرست میں 84 فی صد عوامی حمایت میں متحدہ عرب امارات تیسرے اور سنگا پور 77 فی صد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

میڈیا اور کاروباری شعبہ

ایڈلمین کنسلٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کاروباری شعبے کے اعتماد کے انڈیکس میں عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور رپورٹ میں شامل 28 ممالک میں سے میڈیا اعتماد کے انڈیکس میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ رپورٹ میں مملکت کی سرفہرست ہونے اور سعودی ویژن 2030ء کے منصوبوں اور اقدامات کے نتیجے میں دیگر اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے اثرات نمایاں طور پر دیکھے جارہے ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button