fbpx
خبریں

کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی : کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ سے16ملین روپےمالیت کی غیرملکی کرنسی اور 251گرام سونا برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی کرنسی اور سونے کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

مسافر عمران گل اعوان سے 251 گرام سونا اور بیرونی ملکی کرنسی برآمد ہوئی ، جس میں امریکی ڈالر، ہانک کانگ ڈالر، یوان، ریال شامل ہیں۔

مسافر نے کرنسی اور سونا اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران مذکورہ کرنسی اور سونا برآمد کیا۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونے اور کرنسی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button